یہ کہناکہ”سندھ میں گورنر کاموں کی نگرانی کریں گے “وفاقی حکومت کا سیاسی بیان ہے :محمل سرفراز

یہ کہناکہ”سندھ میں گورنر کاموں کی نگرانی کریں گے “وفاقی حکومت کا سیاسی بیان ...
یہ کہناکہ”سندھ میں گورنر کاموں کی نگرانی کریں گے “وفاقی حکومت کا سیاسی بیان ہے :محمل سرفراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار محمل سرفراز نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے یہ کہنا کہ سندھ میں گورنر کاموں کی نگرانی کریں گے ، سیاسی بیان ہے ، صوبے کی بیورو کریسی صوبائی وزیر کے ماتحت ہوتی ہے ، گورنر کے ماتحت نہیں ہوتی۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے محمل سرفراز نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی مثال دیاکرتے تھے لیکن مہمند ڈیم کے ٹھیکے میں کیا ہوا ہے ؟ اس حوالے سے اپوزیشن کامعاہدہ منسوخ کرنے اور تحقیقات کا مطالبہ درست ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے یہ کہنا کہ سندھ میں گورنر کاموں کی نگرانی کریں گے ، یہ سیاسی بیان ہے ، صوبے کی بیورو کریسی صوبائی وزیر کے ماتحت ہوتی ہے ، گورنر کے ماتحت نہیں ہوتی ۔ سندھ میں گورنر راج تونہیں لگا ! کہ فوادچودھری ایسی باتیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہسپتال جوں کے توں ہیں، تبدیلی اس طرح نہیں آتی کہ وزیر اعلیٰ کے پاس لوگ آئیں بلکہ تبدیلی اس وقت آتی ہے جب ادارے کارکردگی دکھائیں ۔

مزید :

قومی -