حکومت کے ”پلے“ کچھ نہیں ، فیصل واڈا کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے :شائستہ پرویز ملک

حکومت کے ”پلے“ کچھ نہیں ، فیصل واڈا کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے ...
حکومت کے ”پلے“ کچھ نہیں ، فیصل واڈا کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے :شائستہ پرویز ملک

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ کی رہنما شائستہ پرویز ملک نے کہاہے کہ فیصل واڈا کی کسی بات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہئے ، وہ نہ سوچتے اور نہ سمجھتے ہیں کہ کیا کہہ رہے ہیں؟، وہ بس بولتے ہیں،تحریک انصاف کی حکومت کے ”پلے“ کچھ نہیں ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ” کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ فیصل واڈا کی کسی بات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہئے ، وہ نہ سوچتے اور نہ سمجھتے ہیں کہ کیا کہہ رہے ہیں؟، وہ بس بولتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر این آر او کی بات مان بھی لی جائے تو حکومت میں سے کون این آر اودے سکتا ہے ، ان کے اختیار میں کچھ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے ایسے بیانا ت دیکر لوگوں کو الجھانا چاہتے ہیں اور اصل مسائل سے عوام کی توجہ ہٹاناچاہتے ہیں، یہ ہوتے کون ہیں این آار دینے والے ، ان کے پلے کچھ نہیں ہے ۔

مزید : قومی