تحریک انصاف کی حکومت کوسیاسی شہید نہیں کریں گے :فیصل کریم کنڈی

تحریک انصاف کی حکومت کوسیاسی شہید نہیں کریں گے :فیصل کریم کنڈی
تحریک انصاف کی حکومت کوسیاسی شہید نہیں کریں گے :فیصل کریم کنڈی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ مہمند ڈیم کا ٹھیکہ اس لئے کینسل کیا جاناچاہئے کہ ابھی مہمند ڈیم کی زمین بھی حاصل نہیں کی گئی اوربڈ بھی ہوگئی ہے، تحریک انصاف کی حکومت کو سیاسی شہید نہیں کریں گے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر تحریک انصاف نے سندھ میں حکومت گرائی تو ہم وفاق میں حکومت گراسکتے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ یہ سیاسی شہید ہوجائیں اور ہم ان کو سیاسی شہید نہیں کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم کا ٹھیکہ اس لئے کینسل کیا جاناچاہئے کہ ابھی مہمند ڈیم کی زمین بھی حاصل نہیں کی گئی اوربڈ بھی ہوگئی ہے، ایک انٹر نیشنل کمپنی اور ایف ڈبلیو او کو بڈ سے آﺅٹ کردیا گیا ہے ، یہ ٹھیکہ حکومت کے ایک مشیر کے بیٹے کودیا گیا ہے اور اگر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتی تو کہاجاتا کہ یہ کیا کردیا گیاہے ؟

مزید : قومی