اپوزیشن نے پاکستان کے خزانے کے ساتھ ہلاکو خان جیسا سلوک کیا :وفاقی وزیر علی محمد خان

اپوزیشن نے پاکستان کے خزانے کے ساتھ ہلاکو خان جیسا سلوک کیا :وفاقی وزیر علی ...
اپوزیشن نے پاکستان کے خزانے کے ساتھ ہلاکو خان جیسا سلوک کیا :وفاقی وزیر علی محمد خان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرعلی محمد خان نے کہاہے کہ ا پوزیشن نے پاکستان کے خزانے کے ساتھ جو کچھ کیاہے وہ ہلاکو خان نے بغداد کے ساتھ کیا تھا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ پر ردعمل زرداری صاحب خود دے رہے ہیں،جے آئی ٹی پر ہمیں بھی گفتگو سے منع کیا گیاہے ، جعلی اکاﺅنٹس کیس میں انکشافات خوفناک ہیں، احتساب بلاامتیاز ہونا چاہئے ، زرداری پر مفروضہ الزامات سچ ثابت ہوئے تو شرمناک ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ آم کے باغ میں سانپ نہیں کہتا کہ باغ میں آم لگتے ہیں، اپوزیشن نے پاکستان کے خزانے کے ساتھ جو کچھ کیاہے، وہ ہلاکو خان نے بغداد کے ساتھ کیا تھا ، یہ سیاسی ہلاکو خان ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر کا اصل ٹیسٹ 2019کے بجٹ کے موقع پر ہوگا ، مرادسعید ہمارے وزیر خزانہ نہیں تھے اور نہ ہیں۔

مزید : قومی