وزیرخزانہ وہی باتیں کررہے ہیں جو اسحاق ڈار کیاکرتے تھے :قمر زمان کائرہ

وزیرخزانہ وہی باتیں کررہے ہیں جو اسحاق ڈار کیاکرتے تھے :قمر زمان کائرہ
وزیرخزانہ وہی باتیں کررہے ہیں جو اسحاق ڈار کیاکرتے تھے :قمر زمان کائرہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ بے نامی اکاﺅنٹس میں ایک شخصیت کو ہدف بنایا گیاہے ، ایف آئی اے کی جے آئی ٹی میں شہزاد اکبر کاکردار کیوں ہے ؟اسد عمروہی باتیں کررہے ہیں جو اسحاق ڈار کیاکرتے تھے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ“ میں گفتگوکرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بے نامی اکاﺅنٹس میں ایک شخصیت کو ہدف بنایا گیاہے ، ایف آئی اے کی جے آئی ٹی میں شہزاد اکبر کاکردار کیوں ہے ؟ جے آئی ٹی کا معاملہ عدالت میں جائے گا ، پھر اس حوالے سے رائے قائم کی جانی چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ اسد عمر آج وہی باتیں کررہے ہیں جو پہلے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کررہے تھے ، پہلے یہ کہتے تھے کہ اسحاق ڈار نے پاکستان کومہنگے قرضے لیکربرباد کردیاہے اور اب یہ خود 8فیصد پر مہنگے قرضے لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس ریٹ پر بجلی بن رہی ہے ، وہ عوام پرمنتقل کردیاگیا ہے ، اگر سب کچھ عوام پر ہی منتقل کرکے عوام کاسانس بند کرنا ہے تو پھر تحریک انصاف کی حکومت کہاں ہے ؟ انہوں نے کہا کہ آج کی معیشت کی صورتحال یہ ہے کسی بازار میں چلے جائیں اور پوچھیں کے کاروبار کا کیاحال ہے ؟اس وقت زمیندار کو کھا د تک نہیں مل رہی ۔

مزید : قومی