”ان لوگوں سے پیسے لے لیں تب بھی آدمی پھنس جاتاہے نہ لیں تب بھی پھنس جاتا ہے “:رانامحمدافضل

”ان لوگوں سے پیسے لے لیں تب بھی آدمی پھنس جاتاہے نہ لیں تب بھی پھنس جاتا ہے ...
”ان لوگوں سے پیسے لے لیں تب بھی آدمی پھنس جاتاہے نہ لیں تب بھی پھنس جاتا ہے “:رانامحمدافضل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا محمد افضل نے کہاہے کہ نوازشریف پر مقدمات بنتے رہے ہیں اور بنائے جاتے رہیں گے ، ہمیں خوشی اس وقت ہوتی جب اصغرخان کیس میں پیسے دینے والوں کیخلاف کارروائی ہوتی ، یہ وہ لوگ ہیں جن سے پیسے لے لیں تب بھی آدمی پھنس جاتاہے اور نہ لیں تو تب بھی پھنس جاتے ہیں۔

دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد افضل نے کہا کہ نوازشریف پر مقدمات بنتے رہے ہیں اور بنائے جاتے رہیں گے ، ہمیں خوشی اس وقت ہوتی جب اصغرخان کیس میں پیسے دینے والوں کیخلاف کارروائی ہوتی ، یہ وہ لوگ ہیں جن سے پیسے لے لیں تب بھی آدمی پھنس جاتاہے اور نہ لیں تو تب بھی پھنس جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب ایف آئی اے کہتاہے کہ وزارت دفاع والے کہتے ہیں کہ ان کرنلوں اور جرنیلوں کے پی اے نمبرز دے دیں وہ ہم کو مل نہیں رہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ کرنل اورجنرلز گم ہوگئے ہیں اور ایف آئی اے کو مل نہیں رہے تواصغر خان کیس کو بند ہی ہوجاناچاہئے تھا، جن لوگوں نے اس گنا ہ کی بنیاد رکھی ، ان سے سمجھوتہ کرنے کا کہا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی حلقوں سے غائب ہیں اور لوگوں کاسامنا نہیں کر پارہے ، جس دن سے پاکستان کو پانامہ ہوگیا ہے ، حالات نیچے سے نیچے جارہے ہیں۔

مزید :

قومی -