لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن ،بی این پی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی:سرداراخترمینگل

لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن ،بی این پی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے ...
لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن ،بی این پی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی:سرداراخترمینگل

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بی این پی نے ہر دور میں بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے اور عوام کی خوشحالی کیلئے جدوجہد کی ہے، لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے بننے والے 6رکنی کمیشن پر بھی اپنے اصولی موقف سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسردار اختر جان مینگل نے کہا کہ بی این پی بلوچستان کے عوام کے واحد نمائندہ سیاسی و قوم پرست جماعت ہے، بلوچستان بھر کے عوام کی کافی توقعات بی این پی سے وابستہ ہے، نظریاتی و فکری کارکنوں کی شب وروز محنتوں ،کاوشوں اور ثابت قدمی کے نتیجے میں بی این پی بلوچستان میں ایک بڑی قوت بن کر ابھری ہے،وزراتیں ومراعات بی این پی کے منشور کا ہر گز حصہ نہیں۔ انھوں نے کہاکہ بی این پی لسبیلہ و گوادر سمیت بلوچستان بھر کے عوام کے اعتماد کو ہر ٹھیس نہیں پہنچائی گی، ان کے جائز  عوامی مساہل کے حل کیلئے پارٹی قومی اسمبلی سمیت صوبائی اسمبلی میں آواز بلند کریگی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی