جمعیت علماء اسلام کے معروف پارلیمنٹرین شیخ الحدیث مولاناآغامحمدانتقال کرگئے،نمازہ جنازہ کل صبح 10 بجے پشین میں ادا کی جائے گی

جمعیت علماء اسلام کے معروف پارلیمنٹرین شیخ الحدیث مولاناآغامحمدانتقال ...
 جمعیت علماء اسلام کے معروف پارلیمنٹرین شیخ الحدیث مولاناآغامحمدانتقال کرگئے،نمازہ جنازہ کل صبح 10 بجے پشین میں ادا کی جائے گی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علماء اسلام(ف) ضلع پشین کے سابق امیر اور معروف پارلیمنٹرین شیخ الحدیث مولاناآغامحمد کراچی میں انتقال کرگئے،ان  کی نمازجنازہ کل جمعہ کوصبح 10 بجے کلی کٹاقبرستان پشین بلوچستان میں اداکی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے معروف پارلیمنٹرین اور ممتاز  بزرگ عالم دین شیخ الحدیث مولانا آغا محمد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ،مولانا آغا محمد جے یو آئی کی طرف سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے رکن بھی رہ چکے ہیں ۔شیخ الحدیث مولانا آغا محمد کے انتقال پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل  سینیٹرمولاناعبدالغفورحیدری، سینیٹرمولانافیض محمد،اپوزیشن لیڈرملک سکندرخان ایڈوکیٹ،ارکان قومی اسمبلی مولاناعصمت اللہ،مولاناعبدالواسع،صاحبزادہ کمال الدین،مولاناصلاح الدین ایوبی،حافظ حسین احمد،حافظ حمداللہ،مولاناآغامحمودشاہ، سیدمحمدفضل آغا،مولانامحمدحنیف، مولانانوراللہ،حاجی عبدالواحدصدیقی،اصغرخان ترین ،سیدجانان آغا،مولانا عزیزاللہ حنفی،مولاناعبدالخالق مری سمیت دیگر  نے گہرے دکھ اورغم کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مولانا آغا محمد نے اپنی پوری زندگی اسلامی تعلیمات کی ترویج،اسلامی نظام کے نفاذکے لئے جدوجہد،حقیقی جمہوریت کی بحالی، پارلیمنٹ کی بالادستی اورملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے لئے گزاری ۔ انہوں نے کہاکہ مولاناآغامحمدکی وفات نہ صرف ان کے خاندان بلکہ جمعیت کے رہنماؤں اورکارکنوں کے لئے بڑاسانحہ اورصدمہ ہے وہ ایوان بالااورزرین اپنے صوبے کے مظلوم عوام کے لئے تواناآوازاورجمہوری سوچ رکھنے والے مخلص رہنماتھے، ان کی عظیم علمی،سیاسی اورسماجی خدمات  کاخلامدتوں پورا نہیں گا۔شیخ الحدیث مولانا آغا محمد کی نماز جنازہ کل مورخہ جمعہ المبارک کو صبح 10 بجے ان کے آبائی علاقے پشین میں ادا کی جائے گی ۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی