اپوزیشن نے ڈاکٹرفرخ سلیم کے بیان کو استعمال کیا:معاون خصوصی وزیر اعظم

اپوزیشن نے ڈاکٹرفرخ سلیم کے بیان کو استعمال کیا:معاون خصوصی وزیر اعظم
اپوزیشن نے ڈاکٹرفرخ سلیم کے بیان کو استعمال کیا:معاون خصوصی وزیر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہاہے کہ ڈاکٹر فرخ سلیم کے بیان کو اپوزیشن کی جانب سے استعمال کیاگیا، فواد چودھری کے ٹوئٹ سے اندازہ لگا لیاگیا کہ فرخ سلیم حکومتی ترجمان ہیں ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”دنیاکامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار درانی نے کہا کہ ڈاکٹر فرخ سلیم کے بیان کو اپوزیشن کی جانب سے استعمال کیاگیا جب آپ حکومت کے ترجمان ہوتے ہیں تو اس کے لئے ایک گائیڈ لائن ضروری ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فرخ سلیم کا ابھی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا تھا جبکہ مجھ سمیت سب کانوٹیفکیشن جاری کیاگیا جب تقرر ی ہوتی ہے تو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جاتاہے۔ ان کا کہناتھا کہ ٹوئٹ اور نوٹیفکیشن نہ جاری کرنے سے کنفیوژن پیدا ہوئی تھی ، فواد چودھری کے ٹوئٹ سے اندازہ لگا لیاگیا کہ فرخ سلیم حکومتی ترجمان ہیں ، اس کی فرخ سلیم کوخود بھی وضاحت کرنی چاہئے تھی ۔

مزید :

قومی -