عثمان ڈار نے بھی ایل این جی سکینڈل پر شاہد خاقان عباسی کو مناظرے کاچیلنج کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ ایل این جی کے سیکنڈل پر شاہد خاقان عباسی مناظرہ کرلیں۔
سماءنیوز کے پروگرام ”آواز “ میں گفتگوکرتے ہوئے عثمان ڈارنے کہاہے کہ دنیاجانتی ہے کہ اسحاق ڈا کو کس نے اورکیسے فرار کروایا ؟حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پرای سی ایل ریویو کمیٹی بنادی ہے ، ای سی ایل میں نام ڈالنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایل این جی سیکنڈل پر شاہد خاقان عباسی مناظرہ کرلیں، ہم اس معاملے پر ان کے ساتھ مناظرہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔