پاک ترکی تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت ، غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیداکررہے ہیں:وزیر اعظم کا انقرہ میں بزنس کمیونٹی سے خطاب

پاک ترکی تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت ، غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں ...
پاک ترکی تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت ، غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیداکررہے ہیں:وزیر اعظم کا انقرہ میں بزنس کمیونٹی سے خطاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاک ترکی تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے بہتر ماحول بنارہے ہیں، آئندہ پانچ سال میں پاکستان میں پچاس لاکھ گھر تعمیر کئے جائیں گے۔

دنیا نیوز کے مطابق انقرہ میں ترک بزنس کمیونٹی سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک ترکی دوطرفہ تجارت کافروغ ضروری ہے ، دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان معدنی وسائل سے مالامال ملک ہے جہاں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے زبردست تجارتی سرگرمیاں شروع ہونگی، پاکستان میں سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات دیں گے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیداکررہے ہیں، پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں بے پناہ مواقع موجودہیں ، دنیاکی بلند ترین چوٹیوں میں نصف پاکستان میں ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں گورننس کی بہتری پربھرپورتوجہ دے رہے ہیں، آئندہ پانچ سال میں پاکستان میں پچاس لاکھ گھر تعمیر کئے جائیں گے ، ملک میں سرمایہ کار ی سے بے روزگار ی میں کمی آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے بہتر ماحول بنارہے ہیں ، پاکستان کی 12کروڑ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ، تیل ، گیس اور معدنیات کے شعبوں میں مواقع تلاش کرنا ضروری ہیں۔ ان کا کہنا تھا پاکستان چین کی مددسے خصوصی اقتصادی زون قائم کررہا ہے ، غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں کاروبار کرنا آسان بنا رہے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -