’ن لیگ کا فیصلہ دوبارہ زیر غور ہے‘آرمی ایکٹ میں ترمیم پر حکومت کی حمایت کا معاملہ، عمر چیمہ نے بڑا دعویٰ کردیا

’ن لیگ کا فیصلہ دوبارہ زیر غور ہے‘آرمی ایکٹ میں ترمیم پر حکومت کی حمایت کا ...
’ن لیگ کا فیصلہ دوبارہ زیر غور ہے‘آرمی ایکٹ میں ترمیم پر حکومت کی حمایت کا معاملہ، عمر چیمہ نے بڑا دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی عمر چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے اندر کی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف جنگ جاری ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمر چیمہ نے کہا کہ پارٹی کے اندر واقع اسٹیبلشمنٹ کے خلاف جدو جہد اب تک کی اطلاعات کے مطابق جاری ہے، کیے گئے فیصلے دوبارہ زیر غور ہیں۔

عمر چیمہ نے دعویٰ کیا کہ عام تاثر کے برعکس میاں نواز شریف اور مریم نواز کے موقف میں کوئی واضح تبدیلی نہیں آئی ۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر حکومت کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔ خواجہ آصف کے مطابق لندن میں پارٹی میٹنگ کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ہدایت کی تھی کہ آرمی ایکٹ کا معاملہ آئے تو اس کی مخالفت کی بجائے حمایت کی جائے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد