فلاحی ریاست بنانے کیلئے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہے،عابد جعفری

فلاحی ریاست بنانے کیلئے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہے،عابد جعفری

  



رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) رہنماء تحریک انصاف سید عابد حسین جعفری نے کہا کہ فلاحی ریاست کے قیام کیلئے پاکستان میں کرپشن کا خاتمہ، نظام کودرست کرنا اور میرٹ کو یقینی بنانا وزیر اعظم عمران خا ن کا مشن ہے، ماضی میں تعلیم کے شعبہ پر بھرپور توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے ملک کے پسماندہ علاقوں میں تعلیم کی روشنی نہیں پہنچ سکی۔

انہوں نے کہا کہ پچھلا سال آزمائشوں میں گزرا لیکن اس برس ملک میں استحکام آئے گا،عوام کو بنیادی سہولیات کی فوری فراہمی کے پیش نظر اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کیلئے بلدیاتی نظام لایا جارہا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4