وزارت دفاع نے لاپتہ کرنل (ر) انعام کو تحویل میں رکھنے کا اعتراف کرلیا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزارت دفاع کے حکام نے راولپنڈی سے اغوا ہونیوالے کرنل (ر) انعام الرحیم کو اپنی تحویل میں ہونے کا اعترا ف کر لیا۔کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ کے لاپتہ ہونے سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کی۔ نجی ٹی و ی کے مطابق دوران سماعت وزارت دفاع کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ہمارے پا س ہیں، انعام الرحیم سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ انعام الرحیم کے وکیل نے کہا کہ وزارت دفاع یا اس کا کوئی ادارہ انعام الرحیم کو اپنے پاس نہیں رکھ سکتا۔عدالت نے سرکاری نمائندوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو (آج) جمعہ کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ نے کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔
انعام الرحیم