ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پوری انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 216 میں ترمیم

  ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پوری انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 216 میں ترمیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اہداف کی ایک اورشرط پوری کر دی گئی۔ انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 216 میں ترمیم کرتے ہوئے سٹیٹ بینک فنانشنل انٹیلی جنس یونٹ کو ٹیکس گزار کے ڈیٹا تک رسائی دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی طرف سے ایف اے ٹی ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی گئی۔ انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 216 میں ترمیم کردی گئی، فنانشنل انٹیلی جنس یونٹ کو ٹیکس گزارکے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہو گی۔فنانشل انٹیلی جنس یونٹ انفرادی، کمرشل اور صنعتی ٹیکس گزاروں کے ٹیکس ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرسکیگا۔ ترمیم منی لانڈرنگ اور ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کے لیے کی گئی ہے۔انڈر انوائسنگ کے ذریعہ ٹیکس چوری پر منی لانڈرنگ اور ٹیررازم فنانسنگ کے قانون کے تحت تحقیقات ہونگی۔ انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم کے بعد منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی ہو سکے گی۔
ایف اے ٹی ایف

مزید :

صفحہ اول -