زرمبادلہ ذخائر 2 سال کی  بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

     زرمبادلہ ذخائر 2 سال کی  بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

  


کراچی(آن لائن) ملک کے زرمبادلہ ذخائر 2 سال کی بلند ترین سطح پر جا پہنچے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 58 کروڑ ڈالر اضافے سے 11.48ارب ڈالر ہوگئے، کل زرمبادلہ ذخائر 18 ارب 8 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور اب ذخائر 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 58 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔58 کروڑ ڈالرز اضافے سے اسٹیٹ بینک کے اپنے زرمبادلہ ذخائر 11 ارب 48 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 6 ارب 60 کروڑ ڈالرز کی سطح پر ہیں۔ یوں ملک کے کل زرمبادلہ ذخائر 18 ارب 8 کروڑ ڈالرز کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ کی طرح انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں دو پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ اس اضافے کے باعث انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 154 روپے 87 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔ 
زرمبادلہ زخائر

مزید :

صفحہ اول -