خیبر پختونخوا کابینہ میں آئندہ ہفتے توسیع کا فیصلہ، قبائلی اضلاع کو بھی نمائندگی ملے گی
پشاور(این این آئی)صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ خیبر پختون خوا کابینہ میں آئندہ ہفتے توسیع اورردوبدل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے پشاورپریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ کابینہ میں قبائلی اضلاع کو بھی نمائندگی دی جارہی ہے، ایک ہفتے میں کابینہ میں تبدیلیاں نظر آئیں گی، نئے وزراء اور مشیر بھی شامل ہوں گے اور چند وزراء کے محکموں کو بھی تبدیل کیا جارہا ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیر اعلی کا اختیار ہے وہ محکموں میں تبدیلی کریں، ان کے پاس محکمے زیادہ ہیں اس لیے اپنے محکمے وزراء کو بھی دے رہے ہیں۔
کابینہ توسیع