”کبھی سکول کے ڈراموں میں بھی اداکاری نہیں کی“ عمران خان کے انٹرویو کی ویڈیو وائرل

      ”کبھی سکول کے ڈراموں میں بھی اداکاری نہیں کی“ عمران خان کے انٹرویو کی ...

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو ان کے بھارتی ٹی وی کو دئیے گئے ایک پرانے انٹرویو کی ہے جو انہوں نے 2006 میں دیا تھا۔ ویڈیو میں عمران خان کافی دوستانہ ماحول میں انٹرویو دے رہے ہیں۔ شو کے میزبان نے کافی بے تکلف انداز میں عمران خان سے سوال کیا کہ آپ بالی ووڈ میں کام کیوں نہیں کرتے؟ اس عمران خان نے جواب دیا کہ آپ کو یقین نہیں آئے گا بالی ووڈ کے ایک اداکار نے مجھے فلموں میں کام کرنے کے لیے کہا تھا، اصرار کیے جانے پر انہوں نے بتایا کہ اداکار دیو آنند نے انہیں بالی ووڈ میں کام کرنے کے لئے کہا تھا۔عمران خان نے کہا مجھے یہ سن کر حیرت ہوئی کہ کیونکہ میں کرکٹ کھیلتا ہوں،یہاں تک کہ میں نے کبھی سکول کے ڈراموں میں بھی اداکاری نہیں کی۔

ویڈیو وائرل

مزید : صفحہ اول


loading...