166ایم این اے، 32سینیٹر اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے میں ناکام 

  166ایم این اے، 32سینیٹر اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے میں ناکام 

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن میں اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانیوالے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹروں کی فہرست جاری کر دی۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود 166 اراکین قومی اسمبلی نے تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ سینیٹ کے 32 اراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانیوالے اراکین کی رکنیت 16 جنوری کو معطل کر دی جائے گی۔اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر تعلیم شفقت محمود، شیخ رشید، فواد چودھری، پرویز خٹک، فہمیدہ مرزا، علی زیدی، فیصل واوڈا شامل ہیں۔ شہریار آفریدی اور عامر کیانی نے بھی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

 اثاثے تفصیلات

مزید : صفحہ اول