یمنی سفیر کی وزیر داخلہ سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

یمنی سفیر کی وزیر داخلہ سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

  



 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے یمن کے سفیر محمد متاہر الاشابی نے وزارت داخلہ اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یمن کے سفیر نے سکیورٹی اور داخلی امور کو بخوبی طور پر نبھانے پر وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی کارکردگی کو سراہا-یمنی سفیر نے کہاکہ اسلام آباد میں تمام سہولیات تسلی بخش ہیں - وزیر داخلہ نے کہاکہ سٹوڈنٹ اور فیملی ویزہ کی بر وقت فراہمی کے لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے- وزیر داخلہ نے کہاکہ فیملی کے ساتھ آنے والے طالبعلموں کے لئے ویزہ کی مدت کا ڈگری کے حساب سے تعین کرنے کی تجویز زیرغورہے- وزیر داخلہ نے کہاکہ ہمارا مقصد سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنا ہے،پوری کوشش ہے کہ دوطرفہ تعلقات میں ہر ممکن تعاون کریں۔ انہوں نے کہاکہ مقرر کردہ طریقہ کار کے ذریعے اپلائی کرنے والے افراد کو ہر سہولت دی جائیگی- یمنی سفیر نے تعاون کی یقین دہانی اور وقت کے لئے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا شکر یہ ادا کیا-

وزیر داخلہ

مزید : صفحہ اول


loading...