پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب 

  پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب 

  



 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس (آج) جمعہ کو طلب کر لیا، اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی پارلیمنٹ سے منظوری کی حکمت عملی طے ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس (آج) جمعہ کی صبح 10 بجے ہوگا۔ وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی میں شامل تمام ارکان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی پارلیمنٹ سے منظوری کی حکمت عملی طے ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔

پارلیمانی پارٹی

مزید : صفحہ اول


loading...