پارلیمانی عمل بائی پا س کرکے نیب ترمیمی آرڈیننس لانا باعث تشویش: مسلم لیگ ن

پارلیمانی عمل بائی پا س کرکے نیب ترمیمی آرڈیننس لانا باعث تشویش: مسلم لیگ ن

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارلیمان اور پارلیمانی عمل کو بائی پاس کرکے نیب ترمیمی آرڈیننس لانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بدترین مہنگائی، بیروزگاری اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ قبول نہیں۔ جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا راجہ ظفرالحق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سینٹ اور قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان پارلیمان نے شرکت کی۔اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔ پارلیمانی پارٹی نے کہاحکومت نے اپنے وعدے کے مطابق پہلے جاری کردہ آرڈیننس ابھی تک واپس نہیں لئے۔ پارلیمانی پارٹی نے پارلیمان اور پارلیمانی عمل کو بائی پاس کرکے نیب ترمیمی آرڈیننس لانے پر اظہار تشویش کیا۔ پارلیمانی پارٹی نے کہاکہ بدترین مہنگائی، بیروزگاری اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ قبول نہیں۔ پارٹی نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بار بار اضافہ مسترد کرتے ہوئے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی گرفتاری کی بھی مذمت کی گئی۔نیب نیازی گٹھ جوڑ کے تحت سیاسی انتقامی کارروائیاں قابل افسوس قرار دیدی گئیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لاہور میں مرکزی سیکریٹریٹ پر ایف آئی اے کے چھاپے کی مذمت کی گئی۔

ن لیگ 

مزید : صفحہ اول