اتصالات سے متعلق مسئلہ کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے،حفیظ شیخ

   اتصالات سے متعلق مسئلہ کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے،حفیظ شیخ

  



 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و اقتصادی امور عبدالحفیظ شیخ نے اتصالات سے متعلق ایشو کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو اقدامات اٹھانے کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایات اتصالات کی زیر التواء ادائیگیوں کے معاملات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک عشرے سے زائد تک زیر التواء ایشو کو حل کرنے کے لئے سٹیٹس کوسے آگے بڑھنا چاہتے ہیں تاکہ اس معاملے کا حتمی حل نکال سکیں،مسئلہ کے حل سے نہ صرف ملک بلکہ طویل معیاد بنیاوں پر ہمارے مفادات کو بھی  فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو اس ماہ کے آخر تک زیرالتواء ادائیگیوں کے معاملے کو حل کرنے کے لئے حتمی تجاویز و سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ سیکرٹری آئی ٹی، سیکرٹری نجکاری کمیشن اور سیکرٹری خزانہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں اتصالات کے زیرالتواء ادائیگیوں کے حتمی حل سے متعلق معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیاگیا۔

حفیظ شیخ

مزید : صفحہ اول


loading...