پی آئی سی حملہ کیس،حسان نیازی کی 6 جنوری تک عبوری ضمانت منظور

پی آئی سی حملہ کیس،حسان نیازی کی 6 جنوری تک عبوری ضمانت منظور

  



لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے پی آئی سی ہسپتال حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی 6 جنوری تک عبوری ضمانت منظور کرلی،بروقت عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے حسان نیازی کی عبوری ضمانت مستردکردی تھی تاہم بعد میں ان کی جانب سے نئی درخواست دائر کرنے پر دوبارہ عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔عدالت نے دوران سماعت حسان نیازی کومخاطلب کرکے ریمارکس دیئے کہ آپ وکیل ہو کر تاخیر سے پیش ہو رہے ہیں، قانون سب کے لئے برابر ہے۔ فاضل جج نے برہمی اظہار کرتے ہوئے ملزم کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بناپر مسترد کردی،بعدازاں ضمانت مسترد ہونے کے کچھ ہی دیر بعد حسان نیازی عدالت میں پیش ہو گئے،حسان نیازی کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کاپی آئی سی ہسپتال حملہ کیس سے کوئی تعلق نہیں۔

ضمانت منظور

مزید : صفحہ آخر