اٹارنی جنرل اورسینئروکلاء کی نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو مبارکباد

اٹارنی جنرل اورسینئروکلاء کی نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو مبارکباد

  


لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ کے ساتھ گزشتہ روزاٹارنی جنرل پاکستان انور منصور خان اورسینئروکلاء نے ملاقاتیں کرکے انہیں چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی،وکلاء کی ملاقات کے دوران بار اور بنچ سے متعلق مختلف امور زیر گفتگو آئے،چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے بار اور بنچ کے مابین مضبوط روابط کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ جلد انصاف کی فراہمی کے لئے بار اور بنچ کو مل کر کوشش کرنا ہوگی،ملاقات کرنے والوں میں مقصود بٹر، حافظ عبدالرحمن انصاری، ملک نور محمد اعوان اور احسن اقبال وڑائچ سمیت متعدد وکلا ء شامل تھے جبکہ اٹارنی جنرل کی چیف جسٹس سے ملاقات کے دوران عدالتی امور سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -