غیر ملکی خاتون کے بچوں کی حوالگی کیس میں فریقین کو مصالحت کیلئے مہلت

غیر ملکی خاتون کے بچوں کی حوالگی کیس میں فریقین کو مصالحت کیلئے مہلت

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے غیر ملکی خاتون کے بچوں کی حوالگی کے کیس میں فریقین کو مصالحت کے لئے 24گھنٹے کی مہلت دے دی، مسٹر جسٹس انوار الحق پنوں نے جنوبی افریقہ کی شہری سمعیہ محصص کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس نے پاکستانی شہری رضوان سے جنوبی افریقہ میں شادی کی،شادی کے بعد ایک بیٹا اور ایک بیٹی پیدا ہوئے، خاوند رضوان معمولی بات پرناراض ہوکر دونوں بچوں کو چوری چھپے پاکستان لے آیا، قانون کے مطابق کمسن بچوں کو اپنے پاس رکھنے کاحق ماں کے پاس ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عالمی اورپاکستانی قوانین کے مطابق بچے بازیاب کرواکے درخواست گزار کے حوالے کئے جائیں۔ مزید سماعت آج ہو گی۔

فریقین مہلت

مزید : صفحہ آخر


loading...