لاہور ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ،ماتحت عدالتوں کے ججوں کے تبادلوں کا امکان

لاہور ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ،ماتحت عدالتوں کے ججوں کے تبادلوں کا امکان

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)آئندہ چند دنوں میں لاہور ہائی کورٹ اسٹیبلشمنٹ اورماتحت عدالتوں کے ججوں کے تبادلوں کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق اسی ماہ لاہور ہائی کورٹ میں نیا رجسٹرار بھی تعینات کیا جائے گا،اس سلسلے میں سیشن جج شیخوپورہ راؤ عبدالجبار خان اور احتساب عدالت لاہور کے جج جوادالحسن سمیت متعددسیشن ججوں کے نام زیرغور ہیں، موجودہ رجسٹرار عبدالستار 13جنوری کو اپنے عہدہ سے ریٹائر ہورہے ہیں جس کے بعد نئے رجسٹرارکی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔

تبادلے امکان

مزید : صفحہ آخر