لاہور ہائی کورٹ کی نئی انتظامی کمیٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

  لاہور ہائی کورٹ کی نئی انتظامی کمیٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ کی منظوری کے بعد لاہور ہائی کورٹ کی نئی انتظامی کمیٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے،چیف جسٹس کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں مسٹر جسٹس محمد قاسم خان، مسٹر جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی، مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی،مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان، مسٹر جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس عائشہ اے ملک شامل ہیں۔لاہور ہائی کورٹ کی تاریخ میں یہ دوسراموقع ہے کہ کوئی خاتون جج انتظامی کمیٹی کی رکن بنی ہیں،اس سے قبل جسٹس فخرالنساء کھوکھر لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کی رکن رہ چکی ہیں۔

انتظامی کمیٹی

مزید : صفحہ آخر


loading...