سر گنگا رام ہسپتال کے اندر مدر اینڈ  چلڈرن ہسپتال بنانے کیخلاف دائر درخواست کی قابلیت پر فیصلہ محفوظ

     سر گنگا رام ہسپتال کے اندر مدر اینڈ  چلڈرن ہسپتال بنانے کیخلاف دائر ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے سر گنگا رام ہسپتال کے اندر مدر اینڈ چلڈرن ہسپتال بنانے اور متعدد بلاکس کی ممکنہ مسماری کے خلاف دائردرخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کے معاملہ پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دائر درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری صحت پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ موجودہ حکومت نے سر گنگا رام ہسپتال کے اند مدر اینڈ چلڈرن ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے،مجوزہ ہسپتال 12 کنال اراضی پر محیط ہوگاجبکہ سرگنگارام ہسپتال میں 12کنال کھلی جگہ ہی موجود نہیں ہے،پنجاب حکومت نے مدراینڈ چلڈرن ہسپتال بنانے کے لئے سرگنگارام ہسپتال کے متعدد بلاکس، کارپارکنگ اور کینٹٰین کو گرانے کا فیصلہ کیا ہے،ہسپتال کو کسی دوسری جگہ بنانے کا حکم دیا جائے۔

قابلیت،فیصلہ

مزید : صفحہ آخر


loading...