بھٹوں کی بندش کیخلاف دائر درخواست   سیکرٹری ماحولیات اورپنجاب تحفظ ماحولیات اتھارٹی سے جواب طلب 

  بھٹوں کی بندش کیخلاف دائر درخواست   سیکرٹری ماحولیات اورپنجاب تحفظ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے سموگ پر قابو پانے کے نام پر اینٹوں کے بھٹوں کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری ماحولیات اورپنجاب تحفظ ماحولیات اتھارٹی سے جواب طلب کر لیاہے۔عدالت نے اس سلسلے میں بھٹہ مالک شاہد جمال کی درخواست پر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔درخواست گزارکاموقف ہے کہ حکومت نے سموگ اور آلودگی کے نام پر اینٹوں کے بھٹے بند کردئیے،بھٹے بند ہونے کی وجہ سے کاروبار ختم ہو گیا، چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں۔ آئین پاکستان شہریوں کے جائز کاروبار کو بند کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔
 جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -