سٹاک مارکیت میں تیزی، 100انڈیکس 42ہزات کی نفسیاتی حد عبو ر کر گیا 

سٹاک مارکیت میں تیزی، 100انڈیکس 42ہزات کی نفسیاتی حد عبو ر کر گیا 

  



کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز زبردست تیزی کا رجحان رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس مزید1080.76پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 42480.76 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جبکہ78.15فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 59 ارب 66کروڑ33لاکھ روپے کا اضافہ ہوگیا۔ پاکستان سٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ کا آغازمثبت انداز میں ہوا۔ جس کے سبب کے ایس ای100انڈیکس42545پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیاتاہم مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 1080.76 پوائنٹس کے اضافے سے42480.76پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 380کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 297کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ72میں کمی اور11میں استحکام رہا۔دوسری جانببین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4ڈالربڑھنے پر1522ڈالر ہوگئی،جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا150 روپے مہنگا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت150روپے اضافہ سے 88ہزار300ر وپے اوردس گرام سونے کی قیمت129روپے ا ضافہ سے75ہزار703روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50روپے کی کمی سے 1020روپے اوردس گرام کی قیمت 874روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 13پیسے اور یوروکی قدر میں اضافہ ہوا جبکہ برطانوی پاؤنڈ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید154.84روپے سے بڑھ کر 154.93روپے اور قیمت فروخت 154.94روپے سے بڑھ کر155.03روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید13پیسے کے اضافے سے 154.70روپے سے بڑھ کر154.93روپے اور قیمت فروخت155روپے سے بڑھ کر155.03روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ/سونا/ڈالر

مزید : صفحہ آخر


loading...