سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پربس ڈرائیور کو10 ہزارروپے کا جرمانہ کردیا گیا
خانیوال(این این آئی)سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پربس ڈرائیورکو10 ہزارروپے کا جرمانہ کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملتان سے لاہورجانے والی بس کا خانیوال کے قریب چالان کاٹ دیا گیا۔ ڈرائیورکے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر10 ہزارکا جرمانہ کیا گیا اس حوالے سے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے رہنما رانا اصغرکا کہنا ہے کہ گزشتہ روزسے بھاری جرمانے کئے جا رہے ہیں، نیشنل ہائی ویزپرسہولیات دی نہیں گئیں اورجرمانے اتنے بڑھا دئیے گئے ہیں۔
سیٹ بیلٹ