وزیراعلیٰ پنجاب کاموچی گیٹ آتشزدگی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس،تحقیقات کا حکم
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے موچی گیٹ میں گودام میں آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کمشنر لاہور ڈویژن سے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ تمام تر ہمدردیاں آتشزدگی کے اس افسوسناک واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اظہار افسوس