حضرت داتا گنج بخشؒ دربار میں ایک اور بحریہ دسترخوان کا افتتاح

حضرت داتا گنج بخشؒ دربار میں ایک اور بحریہ دسترخوان کا افتتاح

  



لاہور(پ ر) حضرت داتا گنج بخش لاہور میں مزید ایک اور بحریہ دسترخوان کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ نئے سال کے پْر مسرت موقع پر ایک سادہ لیکن پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔بحریہ دسترخوان کی ٹیم سمیت دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی۔بحریہ دسترخوان عوام کی فلاح و بہبود کا ایک بہت بڑا منصوبہ ہے۔جو ملک بھر کے مختلف شہروں میں لاکھوں افراد کو مفت کھا نا فراہم کرتا ہے اس کی علاوہ یہاں ایک وقت میں 2500 سے زائد مرد خواتین اور بچے کھانا کھا سکتے ہیں اور خواتین کے لیے کھانے کا علیحدہ انتظام بھی کیا گیا ہے۔دسترخوان میں متوازن اور صحت مند کھا نا لوگوں کو فراہم کیا جاتا ہے۔جن میں گوشت،دالیں اور سبزیاں شامل ہیں۔بحریہ دسترخوان کی ٹیم کے جذبہء خدمت سمیت بحریہ دسترخوان پراجیکٹ کے ساتھ چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین کی ذاتی وابستگی بھی اس منصوبہ کی کی بے مثال کامیابی کی ایک بڑی وجہ ہے۔بحریہ دسترخوان چیئرمین کی انسان دوستی اور مثبت سوچ کامظہرہے۔ ایک مقامی واجد خان نے اس اقدا م کی تعریف کرتے ہو کہا۔”اس مہنگائی کے دور میں کھا نا بہت مہنگا ہے۔میں نے اس دسترخوان میں کھانے کا فیصلہ کیا ہے اس طرح میں پیسے بچا کر اپنے بچوں کی تعلیم پر خرچ کروں گا۔میں دو وقت کے مفت کھانے کی فراہمی پر خدا اوربحریہ ٹاؤن کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔“ سندھ میں مٹھی اور تھر پارکر جہاں پانی کی قلت،خشک سالی،غربت بھوک اور موت نے لوگوں کی زندگی مشکل بنا دی ہے وہاں بحریہ دسترخوان لوگوں کے لیے ایک بڑی نعمت ہے۔زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مستفید کرنے کے لیے بحریہ دسترخوان اپنے نیٹ ورک کو وسیع کر رہا ہے۔بحریہ دسترخوان سے مختلف شہروں لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد قلعہ دیوان سنگھ ا وکاڑہ،،جھنگ روڈ فیصل آباد،تونسہ شریف ڈیرہ غازی خان،رینالہ خرد کوئٹہ، لاڑکانہ،، قدیرپور ملتان جبکہ کراچی میں کورنگی اور عزیز آباد،گڈاپ،لیاری،توحید کمرشل، نودیرو، گزری، نواب شاہ اور حیدر آباد سمیت ملک بھر کے کئی شہروں میں لاکھوں افراد سال کے 365دن بحریہ دسترخوان سے مستفید ہورہے ہیں۔

بحریہ دسترخوان

مزید : صفحہ آخر


loading...