جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، ملزم خواجہ انور مجید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

  جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، ملزم خواجہ انور مجید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ...

  



اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ملزم خواجہ انور مجید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جمعرات کو احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سماعت کی۔ وکیل صفائی نین کہاکہ انورمجید کی میڈیکل رپورٹ میں واضح ہے کہ وہ سفر نہیں کر سکتے۔ ارشد تبریز وکیل صفائی نے کہاکہ نیب پراسیکیوٹر نے بھی اس معاملے پر مخالفت نہیں کی۔وکیل صفائی نے کہاکہ نیب کی انور مجید کو لانے کی کوشش بھی کامیاب نہ ہو سکی۔ ارشد تبریز ایڈووکیٹ نے کہاکہ آصف زرداری بھی اسی کیس میں ملزم اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ انور مجید سے متعلق نیب پہلے ہی تحریری جواب سے عدالت کو آگاہ کر چکا ہے۔ دور ان سماعت عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 9 جنوری تک ملتوی کر دی،حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ آئندہ سماعت پر سنائے جانے کا امکان ہے۔

خواجہ انور مجید

مزید : صفحہ آخر


loading...