افغان خفیہ ایجنسی نے پاکستانی شہری سعید اللہ کو رہا کر دیا

افغان خفیہ ایجنسی نے پاکستانی شہری سعید اللہ کو رہا کر دیا

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی سفارتخانے کی کوششوں سے افغان خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کے ہاتھوں اغوا ہونیوالے پاکستانی سعید اللہ کو رہا کر دیا گیا۔دنیا نیوز ذرائع کے مطابق پاکستانی شہری سعید اللہ کو گزشتہ روز افغان خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کے یونٹ 095 نے کابل سے اغوا کیا تھا۔پاکستانی سفارتخانے نے معاملہ ہنگامی بنیادوں پر افغان وزارت خارجہ کے ساتھ اٹھایا جس کے بعد پاکستانی کوششوں کے بعد سعید اللہ کی باحفاظت واپسی ممکن ہو سکی۔

افغان خفیہ ایجنسی

مزید : صفحہ آخر


loading...