اوکاڑہ بائی پاس پر گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار باپ دو بیٹوں سمیت جاں بحق

اوکاڑہ بائی پاس پر گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار باپ دو بیٹوں سمیت جاں بحق

  



اوکاڑہ(بیورورپورٹ، نامہ نگار)اوکاڑہ بائی پاس 36 جوڑے روڈ کے قریب نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا۔ موٹر سائیکل سوار باپ دو بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگیا،واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی فرار ہونے والے ڈرائیور اور گاڑی کی تلاش جاری۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ بائی پاس 36 جوڑے روڈ کے قریب نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو روند ڈلا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تینوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور دوبیٹے شامل ہیں جن کی شناخت ملازم حسین ولد محمد حنیف عمر 40 سال، فیصل ولد ملازم حسین عمر 11 سال اور علی حسن ولد ملازم حسین عمر 7 سال کے ناموں سے ہوئی ہے جوکہ چورستہ میاں خاں دیپالپور کے رہائشی تھے جبکہ نامعلوم ڈرائیور مع گاڑی حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔واقع کی اطلاع پر ریسکیو1122کی ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو مردہ خانے منتقل کرنے کے ساتھ فرار ہونے والی گاڑی اور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔

گاڑی کی ٹکر

مزید : علاقائی