لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم
لاہور (آن لائن) وزارت پاور ڈویژن نے لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مختلف حکومتی اراکین اسمبلی کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے افسران اور ملازمین کے تبادلوں کے حوالے سے کی جانے والی سفارشات سے تنگ آکر وفاقی حکومت نے اگست میں بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے افسران اور ملازمین کے تبادلوں پر پابندی عائد کردی تھی۔ جس کے باعث مختلف ملازمین اور افسران گزشتہ 3 سے 4 سال کے عرصے سے ایک ہی سیٹ پر تعینات چلے آ رہے تھے۔
لیسکو