گریڈ20 اور 22  کے دو افسران  کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری 

  گریڈ20 اور 22  کے دو افسران  کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری 

  



 اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے،ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گریڈ 22کے حامد ہارون سینئر ممبر فیڈرل لینڈ کمیشن مقرر کر دیا گیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرریوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کردیے گئے۔ ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گریڈ 22کے حامد ہارون کوسینئر ممبر فیڈرل لینڈ کمیشن مقرر کردیا گیا،حامد ہارون او ایس ڈی تھے۔اسی طرح سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 20کے عبدالرؤف خان کوجوائنٹ سیکرٹری آبی وسائل ڈویژن تعینات کردیا گیا،عبدالرف خان اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرریوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

تقرر،تبادلے

مزید : صفحہ آخر