پرویزالٰہی سے قائم مقام گورنر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات

        پرویزالٰہی سے قائم مقام گورنر بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات

  



لاہور(جنرل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے قائم مقام گورنر و سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر وارث بیگ، میر فاروق احمد، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ چاروں صوبوں کے درمیان وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں، بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کا ہر صورت ازالہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور بلوچستان کے عوام کے دل اکٹھے دھڑکتے ہیں، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، بلوچستان میں امن ہو گا پاکستان میں امن ہوگا۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پرویزالٰہی

مزید : صفحہ آخر