وزیراعلی پنجاب کو افسران، ملازمین کے تقرر تبادلوں کے اختیارات مل گئے

وزیراعلی پنجاب کو افسران، ملازمین کے تقرر تبادلوں کے اختیارات مل گئے

  



لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت کے صوبائی محکموں میں افسران اور ملازمین کے تبادلوں کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو افسران اور ملازمین کے تقرر تبادلوں کے اختیارات دے دئیے ہیں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے حالیہ دورہ اسلام آباد کے موقع پر وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات میں مختلف اراکین پنجاب اسمبلی کی جانب سے سرکاری افسران اور ملازمین کے تبادلوں کیلئے کی جانے والی سفارشات پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے اراکان اسمبلی کے تحفظات کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا تھا جس پر وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو سرکاری افسران اور ملازمین کے تقرر وتبادلوں کے اختیارات دیتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی جو اراکین پنجاب اسمبلی کی سفارشات کا جائزہ لے کر میرٹ پر آنے والے افسران اور ملازمین کے تقررو تبادلوں کی منظوری دے دی۔

تقرر تبادلوں کے اختیارات

مزید : صفحہ آخر


loading...