مبارکباد،نئے پاکستان میں قانون سب کیلئے برابر ہو گیا،طاہر القادری کا طنز

  مبارکباد،نئے پاکستان میں قانون سب کیلئے برابر ہو گیا،طاہر القادری کا طنز

  



اسلام آباد (این این آئی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے نیب قوانین میں ترمیم کے حوالے سے وزیر اعظم پرطنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ مبارک ہو ان کے نئے پاکستان میں قانون سب کے لئے برابر ہوگیا۔ سزا یافتہ مجرم بیرون ملک جانے کے لئے آزاد ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اسیروں کی آپریشن تھیٹر میں بھی ہتھکڑیاں نہیں کھلتیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ قتل کرنے اور کروانے والے آزاد گھوم رہے ہیں،قتل عام پر پرامن احتجاج کرنے والے 107 کارکنوں کو سزائیں سنا دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے 5 سال گزر جانے کے بعد بھی شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو انصاف نہیں ملا، حکومت بدلی مگر شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء اور بے گناہ اسیران کے لیے کچھ نہیں بدلا۔ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ یہ نیا پاکستان ہے جہاں قانون سب کے لیے برابر ہے،محمد سلطان کے ساتھ جو سلوک ہوا وہ ہر اعتبار سے شرمناک ہے۔

طاہر القادری

مزید : صفحہ آخر