اندرون ملک فضائی مسافروں پر مالی بوجھ میں اضافہ

اندرون ملک فضائی مسافروں پر مالی بوجھ میں اضافہ

  



کراچی(این این آئی)نئے سال کے آغاز پر اندرون ملک سفر کرنے والے فضائی مسافروں پر مالی بوجھ میں اضافہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیا سال شروع ہوتے ہی اندرون ملک سفر کرنے والے فضائی مسافروں پر مالی بوجھ میں اضافہ کر دیا گیا ہے، پی آئی اے سمیت نجی ائیر لائنز نے اندرون ملک جانے والی پروازوں کے کرایوں میں اچانک اضافہ کر دیا ہے۔لاہور سے کراچی، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، رحیم یار خان اور فیصل آباد سیکٹر کے کرایے میں 10 سے 15 ہزار کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔فضائی مسافروں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

ْْؐ؁مالی بوجھ

مزید : صفحہ آخر


loading...