وفاقی حکومت ایم کیو ایم کو مرحلہ وار ترقیاتی فنڈز دینے پر آمادہ

  وفاقی حکومت ایم کیو ایم کو مرحلہ وار ترقیاتی فنڈز دینے پر آمادہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کو مرحلہ وار ترقیاتی فنڈز دینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے جس کے تحت بعض منصوبوں کے لیے جون سے پہلے چھوٹی رقم فراہم کی جائے گی، بڑے منصوبوں کے لیے نئے مالی سال میں فنڈز مختص کیے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ ایم کیوایم کو جون سے پہلے بعض اہم نوعیت کے منصوبوں کے لیے فنڈز ملیں گے اور وفاقی حکومت ایم کیو ایم کو بڑے فنڈز دے گی جو کراچی میں پلوں کی مرمت، پانی، سیوریج اور صفائی کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی کاموں کے لیے وفاق سے فنڈز مانگ رکھے ہیں۔
ترقیاتی فنڈ

مزید :

صفحہ آخر -