فضائی آلودگی، 4نئے مانٹیرنگ یونٹ لگانے کا فیصلہ 

  فضائی آلودگی، 4نئے مانٹیرنگ یونٹ لگانے کا فیصلہ 

  



اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت سے فصائی آلودگی کے خاتمے کے لیے وزارت موسمیاتی تبدیلی نے چار نئے مانٹیرنگ یونٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ملک بھر میں آئندہ پانچ برسوں میں مرحلہ وار 5ارب پودے لگائے جائیں گے۔ جن میں ابتدائی مرحلے کے دوران صوبہ پنجاب میں 53کروڑ، صوبہ سندھ میں 2ارب، صوبہ خیبرپختونخوا میں 1ارب،بلوچستان میں 25کروڑ، گلگت بلتستان میں 17کروڑ جبکہ آزاد کشمیر میں 70کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق گزشتہ سال کے دوران ملک کوآلودگی سے پاک اور سرسبزوشاداب بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے اہم اقدامات کیے ہیں۔حکومتی منصوبوں میں 10بلین ٹری منصوبے کا آغاز، الیکٹرک وہیکل پالیسی کی منظوری اور اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی سرفہرست رہی۔ وفاقی حکومت نے سال2019 کے دوران ملک کوآلودگی سے پاک و سرسبزوشاداب بنانے کیلئے ملک میں 10 بلین ٹری منصوبے کا باقاعدہ آغاز کیا۔اس منصوبے کے تحت ملک بھر میں 10 ارب مزید پودے لگائے جائیں گے۔

فضائی آلودگی

مزید : صفحہ آخر