ادارے کی نیک نامی،کامیابی میں تمام ملازمین کا اہم کردار ہے، مشتاق بورانہ

  ادارے کی نیک نامی،کامیابی میں تمام ملازمین کا اہم کردار ہے، مشتاق بورانہ

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ادارے کی نیک نامی اور کامیابی میں تمام ملازمین کا کردار ہے۔ یہ بات وفاقی سیکرٹری مذہبی امورمیاں مشتاق بورا نہ نے ریٹائرمنٹ پانے والے افسران و ملازمین کے اعزاز میں منعقد تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزارت ِ مذہبی امور کی سٹاف ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک پْر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت وفاقی سیکرٹری مذہبی امور میاں مشتاق بورانہ کر رہے تھے۔ اس تقریب کا مقصد ادارے سے حال ہی میں ریٹائر ہونیوالے ملازمین کو شاندار خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ میاں مشتاق بورانہ نے کہا کہ وزارت کی سٹاف ویلفیئر سوسائٹی نے ایک اچھے کام کی روایت ڈالی ہے۔ ہم سب افراد کا ایک دوسرے پر حق ہے۔ انہوں نے ملازمت سے سبکدوش ہونیوالے افسران کو آئندہ زندگی میں تمام تر تعاون کا یقین دلایا۔ اس سے قبل دیگر افسران اور ساتھی ملازمین نے ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات، انتھک محنت اور لگن کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کا یہ عمل قابلِ تقلید قرار دیا۔ تقریب کے آخر میں وفاقی سیکرٹری میاں مشتاق بورانہ نے ریٹائر ہونیوالے افسران سید محمد ندیم، ڈائریکٹر آئی ٹی، عارف شیخ، سیکشن افسر جنرل، بابر مسعود خا ن شنواری، پرسنل سیکرٹری، محمد اشرف خان، سپرنٹنڈنٹ اور ولی محمد شیخ، اسسٹنٹ کو یادگاری شیلڈز اور پھولوں کا تحفہ پیش کیا اور ان کیلئے آئند ہ زندگی میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مشتاق بورانہ

مزید : صفحہ آخر