حج آرگنائزر ایسو سی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کے انتخابات 6جنوری کو ہونگے 

    حج آرگنائزر ایسو سی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کے انتخابات 6جنوری کو ہونگے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کے انتخابات 6جنوری کو ہونگے،ڈی جی ٹی اومیں حکم امتناعی ختم ہونے کے بعد ہوپ کے الیکشن کمیشن نے 6جنوری کو پولنگ ڈے قرار دیا ہے اور نئے سرے سے الیکشن شیڈول دینے کی بجائے جہاں سے کا م رکا تھاوہیں سے پھر شروع کر دیا ہے،دلچسپ امر یہ ہے پنجاب ہوپ کے امیدواران کے کاغذات واپس لینے کے پھڈے کا حل نہیں ڈھونڈا گیااب دوبارہ 13امیدواران کی فہرست جاری کر دی گئی ہے حالانکہ ڈی جی ٹی او نے الیکشن کمیشن کو پابند نہیں کیا وہ ایسا کرے،6جنوری کی تاریخ دینے اور پولنگ کے لیے 10بجے تا6بجے تک کا وقت دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔
ہوپ الیکشن

مزید :

صفحہ آخر -