مناواں، ڈاکو 150تولے سونا اور کروڑ سے زائد نقدی لوڑ کر فرار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو کر وڑوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ ذرائع کے مطابق مناواں کے علاقہ میں ڈاکو گھر سے 150 تولہ سونا اور ڈھائی کروڑ نقدی لوٹ کر فرارہو گئے۔واقعا ت کے مطا بق گز شتہ روزڈاکو مناواں روڈ تلسپورہ کے رہائشی خالد جاوید ربانی کے گھر میں داخل ہوئے جہا ں انہو ں نے اہلخانہ کو اسلحہ کی نوک پر ایک کمرے میں بند کر دیا۔اہل خا نہ کے مطا بق ڈاکو 3 گھنٹے تک گھر میں لوٹ مار کرتے رہے جس کے بعدملزمان 2 کر وڑ 78 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔اہل خا نہ کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان تھی۔پولیس نے شہری خالد جاوید کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔شما لی چھا ؤ نی کے علا قہ میں ما جد کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر3لا کھ80ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن ودیگر سا ما ن،ڈیفنس سی کے علا قہ میں کا شف کے گھر میں اس کی فیملی سے3لاکھ40ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،فیصل ٹا ؤ ن کے علا قے میں ثا قب کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ70ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان،گر ین ٹاؤ ن کے علا قہ میں ما جدکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ45ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن،ریس کو رس کے علا قہ میں شر یف کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ20ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ودیگر سا ما ن،نصیر آ با دکے علا قہ سے محمو د کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ70ہز ار روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ودیگر سا ما ن،رائیو نڈ کے علا قہ میں مجا ہد کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ65ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن ودیگر سا ما ن۔ڈیفنس اے،ہنجر وال اورشا ہد رہ ٹاؤ ن میں گاڑیاں جبکہ شا د با غ،مستی گیٹ،ما ڈل ٹاؤ ن،اچھر ہ،شا د ما ن،مسلم ٹا ؤ ن،وحد ت کا لو نی،بر کی،منا واں،غا زی آ با د، گڑھی شا ہو،با غبا نپو رہ،نصیر آ با د اورلیا قت آ با د میں موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔
ڈاکے