عمران صاحب عوام ایک سال میں بے حال، گھبرانے کی اجازت تو دیدیں،مریم اورنگزیب

عمران صاحب عوام ایک سال میں بے حال، گھبرانے کی اجازت تو دیدیں،مریم اورنگزیب

  



لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے عمرا ن صاحب کا عوام کو نئے سال کا تحفہ ایک اور مہنگائی بم ہے، عمران صاحب صرف ایک سال میں ملک کا کیا حال کر دیا؟ مہنگائی کی وجہ سے عوام کے پاس گھروں کے کرائے، روٹی، بچوں کی فیس، دوائیوں کیلئے پیسے نہیں ہیں، عمران صاحب آپ کا ایک سال قوم کیلئے عذاب کا بدترین دور ثابت ہوا بجلی اور گیس کی قیمتوں میں باربار اضافے نے ملک و قوم کی معیشت کردی ہے، عمران صاحب قوم کو گھبرانے کی اجازت دیدیں، پٹرول 117 روپے لٹر ہوگیا ہے، بجلی کی قیمت 15مرتبہ بڑھ چکی ہے، دالیں، گھی کی قیمت آسمان پر پہنچ چکی ہے،قیمت بڑھانے کے باوجود گیس غائب ہے، ایک سال میں کھانے پینے کی اشیامیں بیس فیصد سے زیادہ اضافہ ہوچکا ہے، ٹماٹر321، پیاز 170 اور ٹرانسپورٹ میں 13 فیصد اضافہ ہواعمران صاحب آپ اپنی نالائقی سے پوری قوم کو بھکاری بناکر لنگر پر بٹھانے کے درپے ہیں۔انہیں گھبرانے کی بھی اجازت دیدیں۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ آخر


loading...