حکومت اپنے رویہ بد لے ورنہ  الیکشن ناگزیر ہیں، مولا بخش چانڈیو 

 حکومت اپنے رویہ بد لے ورنہ  الیکشن ناگزیر ہیں، مولا بخش چانڈیو 

  



اسلام آباد(آئی این پی)پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہاہے  کہ   حکومت کو اپنے رویے بدلنے چاہئیں، ایسا ہی رہے گا تو الیکشن ناگزیر ہیں،جہاں جہاں قومی مفاد،اداروں اور ملکی سالمیت کی بات ہے تو ہمارا حکومت سے کوئی جھگڑا نہیں، اگر حکومت کا یہی انداز حکمرانی رہا تو ہم ان کے ساتھ کیسے چلیں گے۔جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جہاں جہاں قومی مفاد،اداروں اور ملکی سالمیت کی بات ہے تو ہمارا حکومت سے کوئی جھگڑا نہیں، اگر حکومت کا یہی انداز حکمرانی رہا تو ہم ان کے ساتھ کیسے چلیں گے،ا حتساب کے نام پر انتقام، مہنگائی میں اضافہ اور سیاسی بے چینی بڑھاتے چلے جائیں گے تو ہم ان کے ساتھ نہیں چل سکتے۔ 

مولا بخش چانڈیو 

مزید : صفحہ آخر